راولپنڈی ( ) ایس ایس پی آپریشنز فیصل سلیم کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں محرم الحرام کے حوالے سے میٹنگ، ڈی ایس پی سکیورٹی، ڈسٹرکٹ سکیورٹی آفیسر سمیت تمام تھانوں کے محرران، سکیورٹی کانسٹیبلان اورڈی ایف سی سٹاف کی شرکت، ایس ایس پی آپریشنز نے افسران و اہلکاروں کو محرم الحرام کے حوالے سے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز فیصل سلیم نے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں محرم الحرام کے حوالے سے میٹنگ کاانعقاد کیا،میٹنگ میں ڈی ایس پی سکیورٹی مرزا طاہر سکندر، ڈسٹرکٹ سکیورٹی آفیسر سمیت تمام تھانوں کے محرران، سکیورٹی کانسٹیبلان اورڈی ایف سی سٹاف نے شرکت کی، ایس ایس پی آپریشنز نے افسران و اہلکاروں کو محرم الحرام کے حوالے سے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ الرٹ ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے اردگرد کے ماحول او رمشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائیں،جلو س ومجلس میں کسی شخص کو چیکنگ کے بغیر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، محرم الحرام کے ضابطہ اخلاق پر موثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے،ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، محرم الحرام میں فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام راولپنڈی پولیس تمام اقدامات کررہی ہے۔