LOADING

Type to search

اسلام آباد ( بگ ڈیجٹ) ترک صدر ملک کی لڑکھڑاتی ہوئی معیشت کو سہارا دینے اور سرمایہ کاری کی تلاش میں سعودی عرب پہنچ گئے

Share this to the Social Media

اسلام آباد

ترک صدر ملک کی لڑکھڑاتی ہوئی معیشت کو سہارا دینے اور سرمایہ کاری کی تلاش میں سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ وہ قطر اور متحدہ عرب امارات کو بھی ترکی میں تجارت کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے قائل کریں گے۔

ترکی کے دفتر برائے خارجہ اقتصادی تعلقات کے مطابق صدر رجب طیب ایردوآن تقریباً 200 تاجروں کے وفد کے ہمراہ جدہ پہنچے ہیں۔ ان کی شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات متوقع ہے۔

صدر ایردوآن کے تین روزہ دورے کے دوران سعودی عرب کے ساتھ ساتھ قطر اور متحدہ عرب امارات میں بھی بزنس فورمز کا اہتمام کیا جائے گا۔

ترک صدر کا سعودی عرب روانگی سے قبل استنبول میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا، ”ہم بہت سے شعبوں میں اپنے تعلقات اور تعاون کو بہتر بنانے کی امید کر رہے ہیں۔ ہم مشترکہ سرمایہ کاری اور تجارتی اقدامات پر توجہ مرکوز کریں گے، جو کہ آنے والے وقت میں مکمل ہوں گے۔‘‘

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *