اے ایس پی عدنان گل اوراے ایس پی رضوانہ ملک کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں پولیس افسران سے میٹنگ، میٹنگ میں تھانوں کے محرران اوراشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے تشکیل دی جانے والی ٹیموں کے افسران وجوانوں کی شرکت ،اے ایس پیز نے فرداً فرداً کارکردگی کا جائزہ لیا اورافسران کو ہدایات دیں، سنگین مقدمات کے اشتہاریوں کی گرفتاری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرکے بروقت چالان جمع کروائیں اور موثر پیروی کریں تاکہ ملزمان کی سزایابی یقینی بنائی جا سکے،اے ایس پیز۔تفصیلات کے مطابق اے ایس پی عدنان گل اوراے ایس پی رضوانہ ملک نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں پولیس افسران سے میٹنگ کا انعقاد کیا، میٹنگ میں تھانوں کے محرران اوراشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے تشکیل دی جانے والی ٹیموں کے افسران وجوانوں نے شرکت کی ،اے ایس پیز نے فرداً فرداً کارکردگی کا جائزہ لیا اورافسران کو ہدایات دیں، اے ایس پیز کا کہناتھاکہ سنگین مقدمات کے اشتہاریوں کی گرفتاری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرکے بروقت چالان جمع کروائیں اور موثر پیروی کریں تاکہ ملزمان کی سزایابی یقینی بنائی جا سکے،تھانوں کے ریکارڈ کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے، تھانوں میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں، شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانے آپ سب کا کردار بہت اہم ہے،غفلت اورکوتاہی کسی صورت برادشت نہیں کی جائے گی۔