LOADING

Type to search

اسلام آباد : اے این پی کا کے پی کی نگران کابینہ میں شامل اپنے وزیر صنعت کو ہٹانے کا فیصلہ

Share this to the Social Media

عوامی نیشنل پارٹی نے خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ میں شامل اپنے وزیرصنعت عدنان جلیل کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے نگران وزیراعلی کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔اے این پی کے ذرائع کا کہنا ہے عوامی مفاد کی بجائے عدنان جلیل کا زیادہ ترجھکا ئو گورنرکی طرف ہے، عدنان جلیل خیبرپختونخوا اکنامک زونز ڈیولپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی میں آڈٹ کرانا چاہتے تھے اور انہوں نے کمپنی کے سی ای او کو سوالنامہ بھیجا تھا لیکن انہوں نے جواب نہیں دیا۔

عدنان جلیل کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عدنان جلیل پر اس معاملے کو نہ چھیڑنے کے لیے دبا ڈالا گیا۔ ذرائع کے مطابق عدنان جلیل کی جگہ مشیرکھیل مطیع اللہ مروت کو وزیر بنائے جانے کا امکان ہے جب کہ اے این پی کے اشرف داوڑ کو بھی نگران کابینہ کا حصہ بنایا جائے گا۔ نگران صوبائی وزیر صنعت عدنان جلیل نے کہا کہ میرے علم میں آیا ہے کہ مجھے ہٹانے کی سمری بھیجی گئی ہے، میں نے ایمانداری اور خلوص کے ساتھ کام کیا، کرپشن روکنے کے لیے کام کر رہا تھا لگتا ہے اس وجہ سے ہٹایا جار رہا ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *