LOADING

Type to search

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کا دورہ، شہریوں کی شکایات، ون ونڈو سیل کا پورا عملہ تبدیل

Share this to the Social Media

فوری طور پر نیا عملہ تعینات کرنے کا حکم، ڈی جی ایل ڈی اے کو 14 روز کے اندر ون ونڈو سیل کے امور کو بہتر بنانے کی ہدایت
رشوت کی شکایات پر فوری ایکشن ہو گا،کرپشن پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کی جائے گی:محسن نقوی
محسن نقوی نے ون ونڈو سیل میں موجود شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے
کام کے لئے بار بار چکر لگوائے جاتے ہیں، کئی ماہ سے جمع کرائی درخواستوں پر کوئی پیشرفت نہیں ہوتی، رشوت مانگی جاتی ہے:شہریوں کی شکایات
وزیر اعلی محسن نقوی کا ون ونڈو سیل کی ناقص کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار،شہریوں کی زیر التواء درخواستوں کو مقرر کردہ مدت میں نمٹانے کا حکم
لاہور11جولائی: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج جوہر ٹاؤن میں ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کا دورہ کیااور شہریوں کی شکایات پر ون ونڈو سیل کا پورا عملہ تبدیل کرنے کا حکم دیا۔ محسن نقوی نے ون ونڈو سیل میں موجود شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیئے اور بتایا کہ کام کے لئے بار بار چکر لگوائے جاتے ہیں اور کئی ماہ سے جمع کرائی درخواستوں پر کوئی پیشرفت نہیں ہوتی،شہریوں نے عملہ کی طرف سے رشوت مانگنے کی شکایات بھی کیں۔بعض شہریوں نے کہا کہ ہم کئی ماہ سے آرہے ہیں ہر بار اگلی دفعہ آنے کا کہا جاتا ہے- وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ون ونڈو سیل کی ناقص کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور شہریوں کی شکایات پر ون ونڈو سیل کا پورا عملہ ہٹا کر فوری طور پر نیا عملہ تعینات کرنے کا حکم دیا۔ محسن نقوی نے ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کو ہدایت کی کہ 14 روز کے اندر ون ونڈو سیل کے امور کو بہتر بنایا جائے اورون ونڈوسیل میں آنے والے شہریوں کی درخواستیں ٹائم لائن کے اندر نمٹائی جائیں – وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ رشوت کی شکایات پر فوری ایکشن ہو گا اورکرپشن پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کی جائے گی۔محسن نقوی نے ایڈیشنل ڈی جی ایل ڈی اے ہاؤسنگ کو شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے ہدایات دیں۔ محسن نقوی نے شہریوں کی زیر التواء درخواستوں کو مقرر کردہ مدت میں نمٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ون ونڈو سیل میں بھی شہریوں کے مسائل کو بہتر سے بہتر طریقہ سے حل کیا جائے –

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *