آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں طلب کرنے کے باوجود پیش نہ ہونے پر نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی گرفتاری کے لیے چیئرمین نیب سے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کردی۔
نیب ذرائع کے مطابق نئے آرڈینیس کے تحت عثمان بزدار کو دوران انکوائری بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ عثمان بزدار کے خلاف خاندان سمیت 9 ارب روپے سے زائد کے اثاثے بنانے، تقرر و تبادلے، گندم برآمد اور ٹھیکوں میں بے ضابطگی کا کیس چل رہا ہے۔
عثمان بزدار طلبی کے باوجود 14ویں مرتبہ بھی نیب لاہور پیش نہیں ہوئے۔عثمان بزدار کے وکیل نے نیب کو بتایا کہ عثمان بزدار نیب لاہور میں پیش نہیں ہوسکتے۔ نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے وکیل سے جواب وصول کرنے سے انکار کردیا۔