LOADING

Type to search

وزیراعظم نے 40نئے ٹریڈ افسران کی تعیناتی کیلئے پالیسی کی منظوری دیدی

Share this to the Social Media

 وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک40نئے ٹریڈ افسران کی تعیناتی کیلئے پالیسی کی منظوری دیدی۔ذرائع کے مطابق گریڈ20 کی آسامی پر بیرون ملک 8 ٹریڈ افسران جبکہ گریڈ19کی آسامی 23 اور گریڈ 18 کی آسامی پر9 ٹریڈ افسران تعینات ہوں گے۔

آسامیوں میں اوورسیز پاکستانیز ونجی شعبے کیلئے 10 فیصد ، کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ گریڈ 20کیلئے 40 فیصد کوٹہ مختص، کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ گریڈ 19 کیلئے50، گریڈ 18 کیلئے 60فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔تعیناتیوں کیلئے عمر کی بالائی حد 56سال، تعیناتیاں 3 سال کیلئے ہوں گی، تعیناتیوں کیلئے امیدواروں کو ٹیسٹ اور انٹرویوز کے عمل سے گزرنا ہوگا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ٹریڈ افسران سڈنی، ہانگ گانگ، شنگھائی، جکارتہ، ریاض ، واشنگٹن، لندن، قندھار، ٹوکیو، نئی دہلی، بنکاک ، نیویارک، میڈرڈ اورجدہ سمیت دیگر مختلف سٹیشنز پر تعینات ہوں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *