وکلاء نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے، راولپنڈی میں سویڈن واقعے کے خلاف احتجاج کےموقع پر مس عظمیٰ مبارک فنانس سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی ,ممبر ایگزیکٹو عظمت علی مبارک ,لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کی سابق ایگزیکٹو ممبرطاہرہ بانومبارک اوردیگروکلاء کا گفتگو کرتے ہوئےکہنا تھا کہ سویڈن میں جو واقعہ پیش آیا ہے اس کی بھرپو مذمت کرتے ہیں, ہمارا مطالبہ ہے کہ مجرموں کے خلاف فوری طور پر کارروائی کی جائے۔وکلاء کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی ایسے دلخراش واقعات پیش آچکے ہیں اور اس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت کا جو بیانیہ بنایا گیا ہے اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں ان واقعات کا بھرپور نوٹس لے۔
عظمیٰ مبارک کی فنانس سیکرٹری اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کی ممبر ایگزیکٹو عظمت علی مبارک نے کہا کہ بدقسمتی سے یہ پہلا واقعہ نہیں ، اس سے قبل بھی ایسے دلخراش واقعات پیش آچکے ہیں پاکستانی حکومت بھرپور نوٹس لے۔
ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر نے ہمیں نسل، جنس، زبان یا مذہب کی تفریق کے بغیر انسانی اور بنیادی حقوق کے احترام اور ان کی پاسداری کے بارے میں بتایا ہے۔ آزادی اظہار کا حق ذمہ داری سے استعمال کیا جانا چاہیے۔