راولپنڈی ( )ایس ایس پی انوسٹیگیشن زنیرہ اظفر کا تھانہ نیوٹاون کا سرپرائز وزٹ، اے ایس پی رضوانہ ملک بھی ہمراہ تھیں۔ ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے تھانہ کے فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ اور دیگر امور کا جائزہ لیا، ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے ای ضمنی کے استعمال کو بھی چیک کیا اور ایس ایچ او اور تفتیشی افسران سے میٹنگ کے دوران ہدایات دیں کہ تفتیشی افسران بروقت چالان کی تکمیل کریں۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے افسران کو ہدایات دیں کہ جرائم کی روک تھام آپ کی اولین ذمہ داری ہے، زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرکے بروقت چالان جمع کروائیں، جرائم کی بیخ کنی کے لیےمربوط حکمت عملی کے تحت گشت کے نظام کو موثر بنائیں، اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے، تھانہ میں آنے والے شہریوں کو بہترین سروس ڈیلیوری کی فراہمی اولین ترجیح ہے, آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق تھانہ کی سطح پر شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جائے۔