ہری پور (بگ ڈیجٹ) تلواروں کے سائے میں پلنے والی پاکستانی قوم ناقابلِ شکست اور ناقابلِ تسخیر ہے ہندوستان خبردار رہے، نیوکلیئر اسلامی قوت کسی نمائشی مظاہرے کی محتاج نہیں وطنِ عزیز کی حرمت اور قوم کے دفاع میں اگر کوئی جارحیت روا رکھی گئی تو دشمن کو ایسا سبق سکھایا جائے گا کہ قیامت تک اسے عبرت کا نشان بنا دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار ضلع ہری پور کے صحافیوں کی نمائندہ تنظیم “یونین آف جرنلسٹس” کے زیر اہتمام پریس کلب ہری پور میں منعقدہ ایک عظیم الشان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیاتقریب میں کثیرتعدادمیں ممبران یونین آف جرنلسٹس اورپریس کلب نے شرکت کی صدرہری پورپریس کلب حنیف اختر نے کہا کہ بھارت کی سازشی چالیںاور جنگی جنون اسے صفحہ ہستی سے مٹانے کا سامان بن چکی ہیں۔ پاکستانی قوم، رنگ، نسل، مذہب اور مسلک کی تمام تفریقوں سے بالاتر ہو کر افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ نہیں، بلکہ صفِ اوّل میں کھڑی ہے۔ ہر فردِ ملت آج اپنی جانیں قربان کرنے کے لیے کمر بستہ ہے اور دشمن کے ہر وار کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے بے تاب ہے۔صدریونین آف جرنلسٹس ہری پوروقارعلی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستانی قوم زندہ، تابندہ اور ہمیشہ سر بلند ہے۔ آج یہ واحد قوم ہے جو اس امر پر مضطرب ہے کہ دشمن کے ساتھ معرکہ آرائی کیوں تاخیر کا شکار ہو رہی ہے۔ ہم شہادت کی تمنا اور قربانی کے جذبے سے سرشار، ہمہ وقت اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے کو تیار ہیں۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری یونین آف جرنلسٹس عمران سالار , زبیر خان سواتی , یاسر خان , ڈاکٹر ارشد جمال , علی یاور حیات , , سید میثم عباس ,زیشان جاوید , قاضی فیصل , سردار قیوم , طارق محمود , وحید القاسم , فیاض خان , طاہر اویس , چیئرمین مجلس عاملہ حافظ محمد زبیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق پاکستان ایک نیوکلیئر قوت کی حیثیت سے پوری دنیا میں ایک منفرد اور باوقار مقام رکھتا ہے۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جہاد کو دین کا عظیم رکن قرار دیا ہے، اور آج پاکستانی قوم اپنے پاکباز جذبے اور بے مثال غیرت کے ساتھ اپنی افواج کو یقین دلاتی ہے کہ ہم وطن کے ذرے ذرے کے دفاع میں اپنی ہڈیاں چورا دینے کو بھی سعادت سمجھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم کا ہر فرد اس عظیم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا امتی ہے جنہوں نے غزوات میں بحیثیت سپہ سالار ایسی تاریخ رقم فرمائی جس کی نہ پہلے کوئی نظیر ہے اور نہ بعد میں ہوگی۔ اگر بھارت ہمیں آزمانے کی جسارت کرے گا تو یاد رکھے کہ ہم تلواروں کے سائے میں پروان چڑھے ہیں۔ ہم ہر چیلنج کا مردانہ وار سامنا کرنے کے لیے ہر دم تیار ہے چیئرمین الیکٹرانک میڈیاایسوسی ایشن ڈاکٹر محمد آصف نے کہا کہ اگر دشمن نے مہم جوئی کی ناپاک جسارت کی تو ہم اسے اپنے ہاتھوں سے اپنے ملک کو راکھ اور کھنڈرات میں تبدیل ہوتا دیکھنے کا منظر دکھائیں گے۔ وہ دن دور نہیں جب دشمن کی نسلیں عبرت کا تماشہ بن جائیں گی اور تاریخ میں ہماری جرات و شجاعت کے ترانے گونجیں گے۔ڈاکٹر ارشد جمال نے کہا کہ آج کے اس اجتماع نے پوری دنیا کو باور کرا دیا ہے کہ پاکستانی صحافی نہ صرف افواجِ پاکستان کی پشت پر سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں بلکہ قوم کے ولولے، حوصلے اور روحِ جہاد کو ہر براعظم تک گونجا دیا ہے۔ اگر دشمن نے حماقت کی تو وہ ایسا عبرتناک انجام دیکھے گا جو انسانی تاریخ میں بے نظیر ہوگا۔مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ جہاد، اہلِ ایمان کا تاج اور مسلمانوں کا مقدس زیور ہے۔ بھارت کی دریدہ دہنی نے قوم کے ہر فرد کے رگ و پے میں آگ بھر دی ہے اور آج ہر پاکستانی جذبہ جہاد سے لبریز ہو کر منتظر ہے کہ کب دشمن اپنے ناپاک قدم آگے بڑھائے تاکہ اسے ایسا سبق سکھایا جائے جس کی نظیر نہ ماضی میں ملے نہ آئندہ صدیوں میں۔