LOADING

Type to search

کراچی (بگ ڈیجٹ) چیئرمین کورنگی ٹاؤن کی ہدایت پر میونسپل کمشنر کا اچانک ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کا دورہ

Share this to the Social Media

کراچی (بگ ڈیجٹ)( رپورٹ: پیر بخش نوناری )چیئرمین کورنگی ٹاؤن کی ہدایت پر میونسپل کمشنر کا اچانک ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کا دورہ غیر حاضر ملازمین پر برہمی، سخت کارروائی کا عندیہ کورنگی میں ٹیکس نظام میں بہتری اور ریونیو میں اضافے کیلئے اصلاحات کی ہدایت ٹیکس ریکوری تیز کر کے عوامی ترقیاتی کاموں میں بہتری لانے پر زور کراچی چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کی ہدایت پر میونسپل کمشنر کورنگی ٹاؤن غلام فرید نے کورنگی کے ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کا اچانک دورہ کیا اور افسران و ملازمین کی حاضری چیک کی دورے کے دوران کئی افسران اور ملازمین کی غیر حاضری پر میونسپل کمشنر غلام فرید نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ غیر حاضر ملازمین کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور غفلت یا کوتاہی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ دیر سے آنے یا غیر حاضر رہنے والے افسران کیلئے کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔بعدازاں، میونسپل کمشنر غلام فرید نے کورنگی کے تمام ٹیکس ڈپارٹمنٹس کے ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کی میٹنگ طلب کی۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ادارے کے ریونیو میں اضافے کے لیے ٹیکس کے نظام میں جدت لائی جائے، مزید یونٹس کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے عملی اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لائی جا سکے اور عوام براہ راست اس کے فوائد حاصل کر سکیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر ٹریڈ لائسنس ظفر خالد، ڈائریکٹر پارکس معین جت، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ عدنان حبیب، ڈائریکٹر چارچڈ پارکنگ محمد کاشف، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر محمد ایاز اعوان، اور محکمہ بی اینڈ آر کے سب انجینئر وجیہی سمیت دیگر افسران موجود تھے۔غلام فرید نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ کام کی رفتار کو مزید تیز کریں اور اہداف کے حصول کے لیے پوری تندہی سے کام کریں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *