(ملک عمران خان اعوان)
اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) اے این ایف کا تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن۔
4 کاروائیوں کے دوران 7 ملزمان گرفتار ۔
کاروائیوں میں 1 کروڑ 15 لاکھ سے زائد مالیت کی 45.956 کلو منشیات برآمد۔
تعلیمی اداروں میں کارروائیاں
اسلام آباد آئی جے پی روڈ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے پشاور کے رہائشی 2 ملزمان سے 20 کلو آئس برآمد۔
برآمد شدہ منشیات موٹر سائیکل کارٹ میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔
گرفتار ملزمان کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف۔
دیگر کاروائیاں
اسلام آباد ٹھلیاں ٹول پلازہ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے صوابی کے رہائشی ملزم اور کراچی کی رہائشی 2 خواتین سے مجموعی طور پر 24 کلو چرس برآمد۔
قلندرآبار روڈ ایبٹ آباد کے قریب کاروائی کرتے ہوئے چترال کے رہائشی ملزم سے 1 کلو 800 گرام چرس برآمد۔
ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے این ایف اور اے ایس ایف کی مشترکہ کاروائی۔
داخلی دروازے کے قریب ملزم کی گاڑی سے 156 گرام نشہ آور گولیاں برآمد۔
ڈی جی خان کا رہائشی ملزم گرفتار۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔