اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) سیالکوٹ ضمنی الیکشن، پاکستان پیپلز پارٹی کا الیکشن کمیشن کو خط انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے تبادلے پر نوٹس لینے کی استدعا
پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط لکھا گیاہے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل سید میر حسین بخاری کی جانب سے الیکشن کمیشن کو بھجے گئے خط کے متن میں۔ کہا گیا ہے کہ تمام اداروں پر لازم ہے کہ وہ آئین پاکستان اور الیکشن ایکٹ کے تحت صاف اور شفاف انتخابات کو یقینی بنائیں الیکشن کمیشن صاف اور شفاف انتخابات کرانے کا پابند ہے سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 میں 18 اپریل کو انتخابی شیڈول کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا پیپلز پارٹی کے امیدوار نے بھی سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں
نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت الیکشن کمیشن سے پیشگی اجازت کے بغیر کسی افسر کا تقرر و تبادلہ نہیں کیا جاسکتا26 اپریل کو پنجاب حکومت کی افسر صبا علی اصغر کو ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ تعینات کردیا گیا،پنجاب حکومت نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے تقرر و تبادلے میں الیکشن ایکٹ کو نظر انداز کردیا لہزا الیکشن کمیشن سے پنجاب حکومت کی جانب سے آئین اور الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر نوٹس لینے کی استدعا کرتے ہیں۔