ہری پور (بگ ڈیجٹ) تربیلہ ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ڈیڈ لیول سے 28 فٹ بلند ہوگیا۔
ترجمان ڈیم کے مطابق تربیلہ ڈیم میں پانی کی سطح 1430.59 لیول ریکارڈ کی گئی، ڈیم میں پانی کی آمد 41600 کیوسک، ڈیم سے پانی کا اخراج 24300 کیوسک ہے۔ڈیم کے ترجمان کے مطابق بجلی کے 17 پیداواری یونٹ میں سے 7 یونٹ بند ہیں، 10 پیداواری بجلی کے یونٹ سے 1312 میگاواٹ بجلی بنائی جا رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق تربیلہ ڈیم کا ڈیڈ لیول 1402 ہے اور پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1550 فٹ ہے، تربیلہ ڈیم کے پاور ہاس میں لگے17 پیداواری یونٹ 4888 میگاواٹ بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔