LOADING

Type to search

کراچی (بگ ڈیجٹ) بھارت کی جارحیت اور منفی پروپیگنڈے پر سردار احسان الرحمان خان مزاری کا دوٹوک ردعمل

Share this to the Social Media

کراچی (بگ ڈیجٹ)( رپورٹ: پیر بخش نوناری )کراچی وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) اور کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ، احسان الرحمان خان مزاری نے ایک نجی چینل کے پروگرام میں بھارت کی جارحانہ پالیسیوں اور پاکستان مخالف منفی پروپیگنڈے پر موقف دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرف سے ہر واقع کا الزام پاکستان پر لگانے کی روش اب ترک کرنی چاہیے۔انہوں نے بھارتی میڈیا کی جانب سے بلوچ قوم اور پاکستان کے مابین اختلافات کو ہوا دینے کی کوششوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا ہمیشہ جھوٹے پروپیگنڈے کا سہارا لیتا ہے، لیکن حقائق سامنے آنے پر ہر بار اسے رسوائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ بلوچ سردار اور عوام محب وطن اور اپنے ملک و قوم سے پیار کرنے والے لوگ ہیں جو ہر آزمائش اور کٹھن وقت میں پاکستان اور اپنی قوم کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے اور اس کی مسلح افواج دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے لیے شب و روز مصروف عمل ہیں۔سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر تبصرہ کرتے ہوئے سردار احسان مزاری نے اس اقدام کو بین الاقوامی قوانین، علاقائی استحکام اور پاکستان کے آبی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔ بلوچستان میں جاری دہشت گردی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جعفر ایکسپریس دھماکے کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں اور بھارت بلوچستان میں دہشت گرد عناصر کا سب سے بڑا سہولت کار ہے۔کشمیر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کو دبانے کے لیے جارحانہ ہتھکنڈے استعمال کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت خود خطے میں اشتعال انگیزی کا مرتکب ہوتا ہے اور دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے پاکستان پر جھوٹے الزامات لگاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے اور نہ پاکستان کو کمزور سمجھے, اس بار پاکستان کو اگر میلی آنکھ سے دیکھا جائے گا تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور اگر خدانخواستہ پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو پاکستانی عوام پورے جوش و جذبے کے ساتھ اپنی مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے جس کے نتائج بھارت کے لئے یقیناً اچھے نہیں ہوں گے۔ پاکستان ایک پُر امن ملک ضرور ہے لیکن کمزور ہر گز نہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ بھارت کو عالمی خارجہ پالیسی کے اصولوں اور بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنا چاہیے نہ کہ اپنی بے جا کی اشتعال انگیزی سے ملکوں کے مابین جنگ جیسی فزا قائم کرنی چائیے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *