LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات، نہروں کا منصوبہ التوا میں ڈالنے کا فیصلہ، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2مئی کو طلب

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے متنازع منصوبے کے حوالے سے وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس دو مئی کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم سے ملاقات کیلئے پہنچے، پیپلزپارٹی کے وفد میں راجہ پرویز اشرف، ندیم افضل چن، ہمایوں خان، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور شازیہ مری بھی شامل تھے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے نئی نہروں کے معاملے پر سندھ حکومت کے تحفظات سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں متنازع نہروں کے معاملے پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس دو مئی 2025 بروز جمعے کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ منصوبے کو ری ڈیزائن کرکے مرحلہ وار مکمل کیاجائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *