اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) سابق وزیر اعظم وایم این اے راجہ پرویزاشرف کے دامادراجہ عظیم الحق منہاس کے والدراجہ نذرحسین ہستال رضائے الہیٰ سے وفات پا گئے جن کی نمازجنازہ انکے آبائی علاقے چکوال میں اداکردی گئی،نمازجنازہ میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویزاشرف،پاکستان سویٹ ہومزکے پیٹرن انچیف زمردخان،پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل گوجرخان کے سرپرست اعلیٰ راجہ جاوید اشرف،راجہ عمران اشرف،راجہ خرم پرویز،راجہ شاہ رخ پرویز،اوصاف میڈیا گروپ کے چیئرمین مہتاب خان،سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،سپریم ہیڈ مرزاسعیداختر،چوہدری طارق گجر،اسدمحمود،محمد شفیق عباسی سمیت سیاسی وسماجی شخصیات،وکلاء،تاجربرادری سمیت ہرمکتبہ فکر کے لوگوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی،اس موقع پر چوہدری محمد یٰسین و دیگر عہدیداران نے مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم غم زدہ خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہیں،اس موقع پر اجتماعی دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور تمام سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔