راولپنڈی ایس ایچ او تھانہ بنی راجہ حسنین کی ہمراہ پولیس ٹیم موثر کارروائی، 02 رکنی بائیک لفٹر گینگ گرفتار،11 مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02 رکنی بائیک لفٹر گینگ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں کامران اور نجف شامل ہیں،ملزمان سے 11 مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمدہوئے، ملزمان موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ بھی ہیں،ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،بائیک لفٹنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔