ازدفتر افسرتعلقات عامہ
اسلام آباد پولیس
***
پریس ریلیز
اسلام آباد پولیس کا جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف مو ثر کر یک ڈاو¿ن جار ی،
سنگین جر ائم میں ملوث 08 اشتہاری،عدالتی اور عادی مجرمان سمیت 10جر ائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ
معہ ایمونیشن اور خنجر برآمد، ملزمان کے خلاف مقدما ت درج،مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے مو ثر کریک ڈاو¿ ن جاری ہے،اس سلسلہ میں تھانہ سیکرٹریٹ اور تھانہ کھنہ پولیس ٹیموں نے ملزمان عبدارافع اور عمر عباسی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے پستول معہ ایمو نیشن اور خنجر برآمد کرلیا، گرفتار ملزمان کے خلا ف مقدما ت درج کر لئے گئے،جبکہ اشتہاری، عدالتی اور عادی مجرمان کی گرفتاری کے لئے جا ری خصوصی مہم کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 08 مجرمان کی گرفتار ی بھی عمل لائی گئی،ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمد ارسلان شاہزیب نے کہاکہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے مصروف عمل ہے،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،شہریوں کے جان و ما ل کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے،شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار-15 ” پر فوری اطلاع دیں، تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیا جاسکے۔