LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) اسلام آباد پولیس کا راہزنی کی وارداتو ں میں ملوث ملزمان کے خلاف مو ثرکر یک ڈاو¿ن جاری۔

Share this to the Social Media

ازدفتر افسرتعلقات عامہ
اسلام آباد پولیس
***
پریس ریلیز
اسلام آباد پولیس کا راہزنی کی وارداتو ں میں ملوث ملزمان کے خلاف مو ثرکر یک ڈاو¿ن جاری۔
تھا نہ سمبل پولیس نے اپنے آپ کو پولیس ملازم ظاہر کر کے شہر یو ں سے اسلحہ کی نو ک پر مو ٹر سائیکل، نقدی، مو با ئل فون اور دیگر قیمتی اشیائ چھیننے کی متعدد وارداتو ں میں مطلو ب گر وہ کے دو ارکا ن کو گرفتارکر لیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی نقدی اورپولیس یو نیفارم برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم پیشہ عناصر اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس تھانہ سمبل پولیس نے موثر کارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اور انسانی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے آپ کو پولیس ملازم ظاہر کر کے شہریوں سے مو ٹر سائیکل، نقدی اور مو با ئل فون چھیننے کی متعدد وارداتو ں میں ملوث منظم گروہ کے دوارکان گرفتار کرلیا، گرفتارملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی نقدی اور پولیس یو نیفارم برآمد کرلی گئی ،گرفتار ملزمان کی شنا خت محمد اشفاق اورامان اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے تھا نہ سمبل کے مختلف علا قوں سے شہر یو ں سے مو با ئل فون اور نقدی چھیننے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے،ڈی آئی جی اسلام آ باد سید علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا تے ہوئے وسائل بروئے کار لارہی ہے، کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا “پکار- “15 پرفوری اطلا ع دیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *