LOADING

Type to search

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) راولپنڈی ڈسٹرکٹ ارگنائزر ق لیک بلال نعیم نےمیجر محمد حسیب شہید کی شہادت ایک عظیم قربانی قرار دی اور کہا

Share this to the Social Media

جس نے نہ صرف اپنے خاندان کو بلکہ پورے ملک کو سر بلند کیا۔ 14 نومبر 2024 کو بلوچستان میں دہشت گردوں کے سامنے سینہ سپر ہو کر انہوں نے اپنی جان دی، جس سے ان کی قربانی کی حقیقت اور وطن کی محبت کی اہمیت واضح ہوئی۔ میجر محمد حسیب شہید کا کہنا تھا کہ “شہادت میری تقدیر ہے” اور ان کے یہ الفاظ آج بھی ہمارے دلوں میں گونجتے ہیں۔

ان کی شہادت نے ایک ایسا پیغام دیا ہے جسے ہر پاکستانی دل میں محسوس کرتا ہے۔ ان کا خون وطن کی عزت و حرمت کے لیے تھا اور ان کی قربانی نے قوم کو جینے کا حوصلہ دیا۔ شہادت کی یہ داستان ہمیں بتاتی ہے کہ وطن کی خدمت اور محبت میں اپنی جان قربان کرنا ایک عظیم خواب کی تکمیل ہے۔

میجر محمد حسیب شہید کا کردار اور ان کی قربانی ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گی۔ وہ ہمارے درمیان نہیں ہیں، مگر ان کی یادیں اور ان کی قربانی کی داستان ہمیشہ زندہ رہیں گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *