LOADING

Type to search

ہری پور (بگ ڈیجٹ) سنیشہ ویلفیئر ہریپور کے زیر اہتمام یونین کونسل بانڈی شیر خان گاؤں لنگڑیال حاجی محمد نواز خان کے ڈیرے پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

Share this to the Social Media

سنیشہ ویلفیئر ہریپور کے زیر اہتمام یونین کونسل بانڈی شیر خان گاؤں لنگڑیال حاجی محمد نواز خان
کے ڈیرے پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد،کیمپ میں مختلف امراض کے میل فیمیل سپیشلسٹ ڈاکٹر نے 550 مردوں،خواتین اور بچوں کو چیک اپ کے بعد مفت ادویات فراہم کیں ۔ اہلیان علاقہ نے چیئرمین سنیشہ ویلفیئر آرگنائزیشن سعید اختر ناز کی کا وشوں کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا کہ مہنگاہی کے اس دور میں فری میڈیکل کیمپ غربت کی چکی میں پسے ہوئے عوام کے لیے ایک تحفہ ہے ان کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں عوام کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل بن چکا ہے تو ایسے میں علاج معالجے کے اخراجات برداشت کرنا انتہائی مشکل ہے،سنیشہ ویلفیئر کے چیئرمین سعید اختر ناز کا کہنا تھا کہ قبل ازیں بھی متعدد کیمپ لگا چکے ہیں جن کا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت ہے ہماری کوشش ہوتی ہے کہ غریب اور مستحق افراد کو علاج معالجے کی فری سہولیات دی جائیں کیمپ میں موجود مختلف شعبوں کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم موجود ہے جو پورا دن ساڑھے پانچ سو سے زائد مریضوں کا چیک اپ کرنے کے بعد انہیں مفید مشورے اور ادویات فراہم کرتی ہے ،اس موقع پر ڈاکٹر قاضی واجد ،ڈاکٹر مومنہ ، ڈاکٹر سائرہ ، ، ، ڈاکٹر وقار احمد میڈیکل اسپیشلسٹ ، حکیم منیب الرحمان، اور ایادہ بختاور نے میڈیل کیمپ میں اپنی خدمات سرانجام دیائی ون ہیلتھ کیئر حویلیاں کی ٹیم نے انکھوں کا معائنہ کیا میڈیسن فرام کی اور فری موتی ہے کہ اپریشن انشاءاللہ جلد کیے جائیں گے جو لوگ اس میں کیمپ میں سے نکلے ہیں رائل ڈینٹل کیئر لورا چوک کہ ڈاکٹر انس وحید نے بھی مریض چیک کی ہے ۔ڈاکٹر حبیب اللہ فیزیو سینکڑوں مریضوں کی فیزیو تھراپی کی جبکہ کیمپ انچارج سعید اختر ناز نے سنیشہ ویلفیئر آرگنائزیشن انشااللہ انسانیت کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا اور ہری پور کے تمام علاقوں میں میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *