اسلام آباد 24 نومبر کی احتجاجی کال، وزارت داخلہ نے سخت ترین اقدامات کا فیصلہ کر لیا ۔
زرائع کے مطابق 24 نومبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج سے نمٹنے کیلئے ریاست کی جانب سے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،
ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ڈپٹی کمشنر نےاحتجاج کے پیش نظر 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی۔
وزارت داخلہ کی جانب سے متعلقہ سکیورٹی اداروں کو مکمل تیار ی کی ہدایات جاری کر دی گئی ۔
ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق شرپسندی میں ملوث افراد کیخلاف سخت ترین قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،
وفاقی دارالحکومت میں تمام سرکاری اور اہم عمارتوں کی سکیورٹی کیلئے سخت ترین حفاظتی اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
وزارت داخلہ نے جڑواں شہروں میں سکیورٹی کیلئے بھاری نفری تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔
وفاقی دارالحکومت سمیت دیگر شہروں میں افغان مہاجرین کیمپوں کی جیوفنسنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ۔
احتجاج کے دوران شر پسندی کرنے والے طالب علموں کی تعلیمی اسناد اور داخلے منسوخ کرنے کے فیصلے پر غور کیا جا رہا ہے۔
احتجاج میں شامل شرپسند افراد کے پاسپورٹ ، شناختی کارڈ منسوخ اورسم بلاک کرنے کا بھی فیصلہ زیر غور ہے۔
دہشت گردی کے ممکنہ خطرات سے نمنٹے کیلئے مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کر دی گئی ۔