کابل: افغانستان میں اسلام کی حقانیت سے متاثر ہوکر چینی تاجر نے کلمہ پڑھ کر اللہ کی وحدانیت اور حضرت محمد صلی الللہ علیہ وسلم کے آخری نبی ہونے کا اقرار کرلیا۔
افغانستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی باختر کے مطابق یہ ایمان افروز واقعہ بلخ صوبے کے شہر مزار شریف میں وقوع پذیر ہوا۔
وانگ فیکی نامی چینی تاجر افغانستان میں کارخانے لگانے میں طالبان حکومت کی معاونت کرتا تھا اور اُسے طالبان کے اخلاق اور برتاؤ کو دیکھ کر اسلام کے بارے میں جاننے کی جستجو ہوئی۔
چینی تاجر جیسے جیسے اسلام کے بارے میں پڑھتا رہا اس پر اللہ کے پسندیدہ دین کی حقانیت روشن ہوتی گئی اور بالآخر اُس نے نبی آخری الزماںﷺ کا غلام بننا پسند کیا۔
وانگ فیکی نے بلخ کے صوبائی دفتر میں افغان طالبان کے صوبائی رہنما کی موجودگی میں کلمہ پڑھا۔ ان کا نام تبدیل کرکے عبداللہ محمد رکھا گیا۔
اس موقع پر طالبان حکام اور شہریوں نے چینی تاجر کو مبارک باد دی، گلے لگایا اور استقامت کی دعا کی۔