کراچی ( رپورٹ : پیر بخش نوناری)کراچی میئر کراچی مرتضی وہاب صدیقی ڈپٹی مئیر سلمان عبداللہ مراد اور چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن حاجی نواز علی بروہی کی ملاقات ایک اہم اقدام ہے، جس میں علاقے کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے دوران شاہراہ رمضان بروہی مدینۃ الحکمت روڈ کی تعمیر کے منصوبے پر خصوصی توجہ دی گئی، جو اس علاقے کی ایک اہم شاہراہ ہے اور مقامی لوگوں کے لیے بہتر سہولیات فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔میئر کراچی نے جاری منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی، جبکہ چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن نے اس حوالے سے عوامی مسائل اور تجاویز کو پیش کیا۔ تعمیراتی کام کے معیار کو یقینی بنانے، ٹریفک کی روانی کو بہتر کرنے، اور مقامی معیشت کو فروغ دینے پر بھی بات چیت ہوئی۔یہ ملاقات منگھو پیر کی عوام کے لیے ایک مثبت پیشرفت کی علامت ہے، کیونکہ ایسے منصوبے یہاں کے مسائل کے حل اور ترقی کے لیے ضروری ہیں۔