اسلام آباد رجسٹرار محمد سلیم خان نے سپریم کورٹ کی عمارت کا دورہ کیا۔
جاری اعلامیہ کے مطابق رجسٹرار نے انسٹی ٹیوشن برانچ، انفارمیشن ڈیسک، پولیس فرنٹ ڈیسک اور پارکنگ ایریا کا معائنہ کیا،رجسٹرار نے موجودہ عمل کو بہتر بنانے اور ممکنہ بہتری کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت، ایک موثر، شفاف اور جوابدہ نظام قائم کیا جائے گا،مختلف علاقوں میں سروس ڈیلیوری سسٹم کو بہتر بنایا جائے گا،
رجسٹرار نے ہدایت کی کہ انصاف کی رسائی کو سب کے لیے آسان بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں،
اعلامیہ کے مطابق معذور اور بزرگ شہریوں کے لیے سپریم کورٹ میں خصوصی اقدامات کیے جائیں گے،سپریم کورٹ کو عوام کی ضروریات کے مطابق مزید بہتر بنائیں گے،