ترجمان اسلام آباد پولیس
ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی زیر صدارت کرائم کے حوالے سے اہم میٹنگ ،
میٹنگ میں زونل۔ایس پیز ،ایس پی ڈولفن ، ایس پی سیکور ٹی /آپریشنز ،ایس ڈی پی آوز ، ایس ایچ آوز اور محرر سٹاف کی شرکت،
تمام ایس ایچ آوز شہریوں کی دادرسی کے لیے تھانہ جات میں اپنی مو جودگی کو یقینی بنائیں ،
قتل، ڈکیتی، رابری ،،کار و موٹر سائیکل چوری سمیت دیگر سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں،
منظم و متحرک گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے،
اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کیے جائیں، اشتہاری اور عادی مجرمان کے خلاف کاروائیاں کی جائیں ،
پٹرولنگ کو مزید مو ثر اور با مقصد بنا ئیں ، ایس ایچ آوز اپنی موجودگی میں چیکنگ کرائیں،
دوران چیکنگ شہریوں سے اخلاق سے پیش آئیں ، ڈولفن سکواڈ ہاٹ سپاٹ پر چیکنگ کریں
امن وامان کا قیام اور شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں،ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا