LOADING

Type to search

پشاور (بگ ڈیجٹ) خیبرپختونخوا اسمبلی میں سیرت النبی بطور مضمون نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد منظور

Share this to the Social Media

پشاور (آئی پی ایس )خیبرپختونخوا اسمبلی نے سیرت النبی بطور مضمون نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔
خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس کا اجلاس پینل آف چیئرمین ادریس خٹک کی زیر صدارت ہوا۔ حکومتی رکن عبدالسلام نے سیرت النبی بطورمضمون نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد ایوان میں پیش کی۔قرارداد کے مطابق نوجوان نسل کو سیرت طیبہ سے روشناس کرانے کیلئے سیرت النبی کا مضمون نصاب میں شامل کیا جائے۔
قرار داد میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں میں بچوں کو حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پڑھائی جائے۔خیبرپخونخوا اسمبلی نے سیرت النبی ۖ بطورمضمون نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *