LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) انسانیت کی خدمت اولین مشن ہے، ڈاکٹر سہیل مجید شیخ

Share this to the Social Media

اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):جامع مسجد ریاض الجنتہ و اسلامک کمپلیکس کے نگران اور معروف مخیر شخصیت ڈاکٹر سہیل مجید شیخ نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت اور معاشرے کے پسماندہ طبقے کی ترقی ان کا اولین مشن ہے۔ اے پی پی کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایک مہذب معاشرے کے طور پر ہمیں ایک دوسرے کی مددکرنی چاہئے، انسانیت ہمیں ضرورت مندوں کی دیکھ بھال کا درس دیتی ہے۔

ڈاکٹر سہیل مجید شیخ نے کہا کہ گزشتہ 12 سال سے وہ اور ان کا ادارہ ایران اور عراق کے زائرین کو مفت طبی دیکھ بھال فراہم کر نے میں مصروف عمل رہے ہیں اور 20 سے زائد ممالک کے لوگوں کی مدد کی ہے۔ مزید برآں 2008 سے وہ ر وات کے ایک کالج میں یتیموں، محروم بچوں اور شہداکے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کے کارخیر کا آغاز کیاہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ نثار فاطمہ امین فائونڈیشن (این ایف اے) کے تعاون سے، ہم مستحق بچوں کے لئے کتابیں، یونیفارم، سکول بیگ اورخوراک سمیت مکمل تعلیمی مدد فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوششیں اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ طلبا مالی بوجھ کے بغیر معیاری تعلیم حاصل کرسکیں۔ ڈاکٹر سہیل مجید نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ خدمت کے جذبے کو فروغ دیں اور حقیقی کامیابی ایک دوسرے کا ساتھ دینے میں مضمر ہے۔ انہوں نے کہاکہ دوسروں کی مدد کرنا انسانیت کا حقیقی پیغام ہے جو نوجوانوں کو خلوص نیت کے ساتھ کام کرنے اور احترام انسانیت کو اپنانے کی ترغیب دیتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *