لاہور (آئی پی ایس )پاکستان مسلم لیگ (ن)کی رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق جبین کو وزیر اعلی پنجاب کی کابینہ میں شامل کر لیا گیا۔
ثانیہ عاشق کو معاون خصوصی وزیراعلی برائے اسیپشل ایجوکیشن کا قلمدان سونپا گیا ہے، وہ 2018 کے عام انتخابات کے بعد بطور ینگسٹ ایم پی اے پنجاب اسمبلی کی رکن بنی ہیں۔ثانیہ عاشق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ساتھ تقریبا ایک دہائی سے کام کر رہی ہیں، انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے ڈاکٹر آف فارمیسی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔
معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سلمی بٹ کو پرائس کنٹرول اینڈ کوموڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا قلمدان تفویض کیا گیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سلمی بٹ کو پرائس کنٹرول اینڈ کوموڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا قلمدان دینے کی منظوری دی ۔چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اخترزمان کی ہدایت پر سیکشن افسر نینوٹیفکیشن جاری کر دیا۔