LOADING

Type to search

کراچی (بگ ڈیجٹ) نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 3روپے 3پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

Share this to the Social Media

کراچی (آئی پی ایس )نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 3روپے3پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔نیپرا کے مطابق بجلی جولائی 2024 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک صارفین سے اضافی و صولی دسمبر 2024 کے بلوں میں کی جائے گی۔کے الیکٹرک نے جولائی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں 3 روپے 9 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔گزشتہ روز نیپرا نے بجلی 86 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان کیا تھا، نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمی کا ریلیف بجلی صارفین کو اکتوبر کے بلوں میں دیا جائے گا، نیپرا کے مطابق جن صارفین کو بل جاری ہوچکے ہیں، انہیں یہ ریلیف نومبر کے بل میں دیا جائیگا۔نیپرا کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *