LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ)مولانا فضل الرحمان کی سردار یعقوب خان ناصر کے گھر آمد،بڑے بھائی سردار سلطان محمد ناصر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

Share this to the Social Media

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےگزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب خان ناصر کے گھر جا کر ان کے بڑے بھائی سردار سلطان محمد ناصر کے انتقال پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری سردار سلطان محمد ناصر کا گزشتہ دنوں انتقال ہوا ،جس سے ان کے خاندان اور سیاسی حلقوں میں گہرا خلا پیدا ہو ا۔

مولانا فضل الرحمان نے غمزدہ خاندان کے لئے تسلی اور حمایت کے الفاظ ادا کرتے ہوئےآزمائش کی گھڑی میں صبر اور ایمان کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی اور سردار سلطان محمد ناصر کی قوم کے لیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات پر ان عزیزو اقارب گہرے صدمے میں ہیں۔ ۔

مولانا فضل الرحمان کی سردار محمد یعقوب خان ناصر کے گھر آمد سیاسی اور مذہبی رہنماؤں کے درمیان احترام اور یکجہتی کے مضبوط بندھن کی عکاسی کرتا ہے ۔متعدد سیاسی رہنمائوں اور معززین نے سردار محمد یعقوب خان ناصر سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *