LOADING

Type to search

لاہور(بگ ڈیجٹ) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ہیڈ آفس شاہین کمپلیکس آمد

Share this to the Social Media

وزیر اعلی محسن نقوی نے ایل ڈبلیو ایم سی کا دورہ کیا،عملے سے ملاقات کی،کنٹرول روم او رآپریشن روم کامعائنہ کیا
وزیر اعلی محسن نقوی کی زیر صدارت ادارے کی کارکردگی کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس
وزیر اعلی محسن نقوی کی ایل ڈبلیو ایم سی کو مالی خود انحصاری کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے پلان طلب
ایل ڈبلیو ایم سی دبئی میں سالڈ ویسٹ کی سروسز فراہم کرنے کے لئے بڈ میں حصہ لے گی،وزیراعلی محسن نقوی نے اجازت دے دی
لاہور کی چند بڑی سوسائٹیز میں صفائی کا نیاقابل عمل پلان طلب
گلبرگ،گارڈن ٹاؤن،جوہر ٹاؤن،مسلم ٹاؤن،فیصل ٹاؤن اور دیگر سوسائٹیز میں کوڑا کرکٹ کو فروخت کرنے کے پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا
وزیراعلی محسن نقوی نے چھوٹے گھروں پر کوڑا کرکٹ کے چارجز لگانے کی تجویز مسترد کر دی
ہر ہاؤسنگ سوسائٹی سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کے چارجز وصول کرنے کا فیصلہ
عدم ادائیگی کی صورت میں ہاؤسنگ سوسائٹی کو کوڑا اٹھانے اور ڈمپنگ سائٹ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی
وزیراعلی محسن نقوی نے ویسٹ ٹو انرجی قابل عمل پلان طلب کر لیا
کوڑا کرکٹ سے انرجی پیدا کرنے کیلئے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کریں گے – محسن نقوی
ایل ڈبلیو ایم سی کو کمپوزڈ فرٹیلائزر کی تیاری کے لئے پلانٹ کو پوری طرح فنکشنل کرنے کی ہدایت
لاہور کے چند علاقوں میں کوڑا کرکٹ کی فروخت کے ماڈل کا جائزہ لے کر باقی علاقوں میں نافذالعمل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا
صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ و اطلاعات عامرمیر،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،ایل ڈبلیو ایم سی کے چیئرمین سردار اسلم وڑائچ،سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ،سیکرٹری فنانس،کمشنرلاہور،ڈپٹی کمشنر لاہور او رمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے
ایل ڈبلیو ایم سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بابر صاحب دین نے وزیراعلی کو بریفنگ دی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *