LOADING

Type to search

لنڈی کوتل(بگ ڈیجٹ) پاک افغان بارڈر کی بندش معاشی قتل کے مترادف ہے، لنڈی کوتل میں احتجاجی مظاہرہ

Share this to the Social Media

پاک افغان طورخم بارڈر بندش کے خلاف لنڈی کوتل بازار میں احتجاجی مظاہرہ؛ بارڈر کھولنے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق مظاہرین کا کہنا ہے کہ بارڈر بندش معاشی قتل عام کے مترادف ہے، بارڈر بندش سے ہزاروں مزدور بے روزگار؛ فاقہ کشی پر مجبور ہیں، ہم ہمسایہ ملک کے ساتھ بارڈر پر امن و تجارت چاہتے ہیں۔مظاہرین نے کہا کہ دونوں ممالک مل بیٹھ کر بات چیت کے ذریعے اس مسئلے کا حل نکالیں، بارڈر بندش سے قومی خزانے کو روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے نقصان ہورہا ہے، مظاہرین نے بارڈر پر امن اور تجارت بحالی کے حوالے سے نعرے بازی کی۔احتجاجی مظاہرے میں سیاسی سماجی کارکنان کے علاوہ مزدوروں اور کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس نے شرکت کی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *