LOADING

Type to search

راولپنڈی(بگ ڈیجٹ) سی پی اوسید خالدہمدانی کی زیر صدرات پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں بنیادی انسانی حقوق اور مہاجرین کے حقوق کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ

Share this to the Social Media

 تربیتی ورکشاپ میں ڈی ایس پی لیگل شازیہ فضلی،ڈی ایس پی ایڈمن شاہدہ یاسمین،ڈائریکٹر SHARPفضاء میر، اسسٹنٹ پروٹیکشن آفیسر UNHCRغزالہ مرزا،لیگل ایڈوائزر ایڈوکیٹ توفیق احمد اورتفتیشی افسران کی شرکت، تربیتی ورکشاپ میں سی پی اوسید خالدہمدانی اورڈائریکٹر SHARPفضاء میرنے تفتیشی افسران کو بنیادی اانسانی حقوق اور مہاجرین کے حقوق کے حوالے سے لیکچر ز دئیے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس سی پی اوسید خالد ہمدانی کی زیر صدرات لائنز ہیڈ کوارٹرز میں شارپ این جی او(SHARP NGO) کے تعاون سے انسانی حقوق اور مہاجرین کے حقوق کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا،تربیتی ورکشاپ میں ڈی ایس پی لیگل شازیہ فضلی،ڈی ایس پی ایڈمن شاہدہ یاسمین،ڈائریکٹر SHARPفضاء میر، اسسٹنٹ پروٹیکشن آفیسر UNHCRغزالہ مرزا،لیگل ایڈوائزر ایڈوکیٹ توفیق احمد اور35تفتیشی افسران نے شرکت کی، تربیتی ورکشاپ میں تفتیشی افسران کو بنیادی انسانی حقوق اور مہاجرین کے حقوق کے حوالے سے لیکچر ز دئیے گئے،اس موقعہ پرڈائریکٹر SHARPفضاء میرنے کہا کہ معاشرہ کے محروم طبقات کے حقوق کا تحفظ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،تھانے میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں،خواتین، بچوں اور ٹرانسجینڈرز کے حقوق کا تحفظ ہم سب کا فرض ہے،سی پی اوسید خالدہمدانی نے کہا کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ شہریوں کی عزت نفس کے تحفظ کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، قرآن پاک میں بنیادی انسانی حقوق کی بہترین مثال نبی پاکﷺ کا اُسوہ حسنہ ہے، سی پی اوسید خالدہمدانی نے شارپ این جی او کے نمائندگان کا ورکشاپ کے انعقاد پر شکریہ ادا کیااورشرکا ء میں سرٹیفکیٹ وشیلڈز تقسیم کی گئیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *