کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کا خصو صی اجلاس گزشتہ روز پریزیڈنٹ واسٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر سلمان نذرکی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسرعمران گلزار اور وائس پریزیڈنٹ کینٹ بورڈ ملک منیر احمد کے علاوہ دیگر منتخب ممبران ملک عثمان خان، ملک طاہر ایوب، حاجی ظفر اقبال، ملک منصور افسر،ملک امجد حسین،حافظ حسین احمد،چوہدری شکور، صغیر احمد اور اقلیتی ممبرخرم شہزادگل بھی شریک تھے ایڈیشنل کنٹونمنٹ ایگزیکٹیو آفیسر عمیر محبوب سیکرٹری راولپنڈی کینٹ محمد ریاست بھی اجلا س میں مو جو د تھے اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قر آن پاک سے ہوا جس کے بعد اجلاس میں یہ مندرجہ ذیل امور زیربحث آئے۔
1۔ پاکستان کنٹونمنٹس اکاؤنٹس کوڈ 1955کے رول کے تحت راولپنڈی کینٹ بورڈ کے حسابات کے ساتھ
آمد ن /اخراجات نوٹ کیاگیا۔
2۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے ملازمین کے علاج پر اٹھنے والے اخراجات کی منظوری
3۔ کمرشل نقشہ جات کی منظوری
4۔ پرنٹنگ سپلائی کی کو ٹیشن ریٹس کی منظوری۔
5۔ دفتر ہذا میں مختلف برانچوں کیلئے سٹیشنری سپلائی کی کو ٹیشن ریٹس کی منظوری۔
6۔ انڈر گراؤنڈ کیبلنگ پر وجیکٹ کے حوالہ سے مشترقہ اقدامات کی منظوری
7 راولپنڈی کنٹونمنٹ بو رڈ کے علا قو ں کی خو بصورتی کے حوا لہ سے سپانسرشپ پر و جیکٹس کی منظوری اس ضمن کنٹو نمنٹ ایگز یکٹیو آفیسر کی جا نب سے کہا گیا کہ کینٹ کی خو بصورتی کیلئے اس قسم کے مز ید پر وجیکٹس بھی کیئے جا ئیں گے۔
آخر میں پریزیڈنٹ کینٹ بورڈ نے تمام ممبران کا اجلاس میں شر کت پر شکر یہ ادا کیا۔