پاکستان کے وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی کامن ویلتھ یوتھ منسٹرز کے دسویں اجلاس کے موقع پر سری لنکا کے یوتھ افئیرز اینڈ سپورٹس منسٹر روشن رانا سنگا کے ساتھ ملاقات۔
دونوں وزرا نے نوجوانوں کی ترقی کے باہمی مواقع اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماوں نے کھیل اور تعلیم کے شعبوں میں خصوصی طور پر دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔
اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان نوجوانوں کے اُمور میں پہلے ہی تعاون جاری ہے تاہم اس تعاون کومزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔