LOADING

Type to search

راولپنڈی(بگ ڈیجٹ) پٹرولنگ پولیس راولپنڈی،کمیونٹی پولیسنگ کے پیش نظر عام شہریوں میں مفت ہلمنٹ تقسیم

Share this to the Social Media

 کمیونٹی پولیسنگ کے تحت ٹریفک آگاہی مہم کے سلسلہ میں راولپنڈی کی مختلف پٹرولنگ پوسٹوں پر موٹر سائیکل سواروں کو مفت ہیلمٹ تقسیم کیے گئے
اس سلسلے میں منعقدہ پروگرام کے موقع پر ایس ایس پی ،پی ایچ پی راولپنڈی ریجن جناب محمد بن اشرف اور
ڈی ایس پی چوہدری ذوالفقار علی نے شہریوں میں ہیلمٹ تقسیم کئے اور شہریوں کو آگاہ کیا کہ پاکستان ان چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں سب سے زیادہ ٹریفک حادثات ہوتے ہیں ان حادثات کی دیگر وجوہات کیساتھ ساتھ سب سے بڑی وجہ ایک یہ بھی ہے کہ دوران سفر حفاظتی اقدامات نہیں کرتے لہذا موٹرسائیکل سوار دوران سفر شاہرات پر ہیلمٹ لازمی استعمال کریں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پٹرولنگ پولیس چالان بھی کر رہی ہے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کی شاہرات پر ہر ممکنہ صورت حوصلہ شکنی کی جائے گی۔
قبل ازیں بھی پٹرولنگ پولیس کی جانب سے پٹرولنگ پوسٹ بحریہ ٹاؤن اور چوکپنڈوری کے بیٹ ایریاز میں ایس۔ایس۔پی پٹرولنگ راولپنڈی محمد بن اشرف کی طرف سے موٹر سائیکل سواروں میں مفت ہلمنٹ تقسیم کیے گئے تھے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *