امریکی ڈالر مسلسل اپنی قدر میں اضافے کے بعد آج قدرے نیچے آیا ہے۔
آج کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر چند پیسے سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں امریکی ڈالر 29 پیسے سستا ہونے کے بعد 305 روپے 25 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 305 روپے 54 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آج مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 92 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 45 ہزار 94 پر آ گیا۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس 45 ہزار 2 پوائنٹس پر پہنچ کر بند ہوا تھا