LOADING

Type to search

اسلام آباد(بگ ڈیجٹ) پاکستان مہنگائی سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں 18 ویں نمبر پر آ گیا

Share this to the Social Media

عالمی اقتصادی جریدے ٹریڈنگ اکنامکس میں جاری ہونے والی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان مہنگائی سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں 18ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے۔
عالمی جریدے کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہونے سے یہ شرح 28.3 فیصد تک پہنچ چکی ہے، جبکہ نائیجیریا میں مہنگائی کی شرح 24.08 فیصد اور لاؤس میں 27.8 فیصد ہے۔
ٹریڈنگ اکنامکس کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ افغانستان میں مہنگائی کی شرح سب سے کم منفی 6.5 فیصد رہی ہے جبکہ ایشیائی ممالک میں پاکستان مہنگائی کے اعتبار سے چوتھے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات، بجلی اور اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں ہونے والے حالیہ اضافے نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔
غریب عوام کے لئے اب سبزیاں خریدنا بھی محال ہوچکا ہے، پیاز، مٹر اور ادرک سمیت دیگر سبزیاں و اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی اتنی تیزی سے بڑھی ہے کہ کہ ہر شخص حیران رہ گیا ہے، ہر روز سبزی، دال، آٹے اور چینی کے دام بدل رہے ہیں، کوئی پرسان حال نہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *