طاقت ور طوفان نے سب سے زیادہ کٹن بیچ کے علاقے کو متاثر کیا جہاں 201 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں۔ شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئےہیں۔ فلوریڈا میں ہائی وے پولیس کا کہنا ہے کہ بدھ کی صبح دو موٹر سائیکل سواروں کی ہلاکت رپورٹ ہوئی تھی جس کی تفتیش کی جا رہی ہے کہ آیا یہ ہلاکتیں طوفان کے سبب پیش آنے والے حادثے کےنتیجے میں ہوئی ہیں۔