۔ تلاوت کلام پاک سے اجلاس کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر صغیر چوہدری نے کہا کہ اکرا کامیابی سے اپنا،سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔ اولین ترجیح اپنے ممبران کی ویلفیئر ہے ۔اس حوالے سے اب تک بہت سے ممبران کی فنانشل سپورٹ کرچکے ہیں جبکہ پولیس اور مختلف اداروں کے اشتراک سے درجنوں تربیتی ورکشاپس اور سیمنارز منعقد کئے گئے ہیں جبکہ ممبران کو سیرو تفریح کے مواقع فراہم کرنے کے لئے مختلف تفریحی مقامات کے تفریحی اور معلوماتی وزٹ بھی کروائے گئے ہیں ۔ چئیرمین رانا کوثر علی نے کہا کہ ہمیں دور جدید کے تقاضوں کے مطابق نوجوان صحافیوں کے لئے تربیتی ورکشاپس کا اہتمام کرنا چاہئیے ۔ سیکریٹری انوار عباسی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کرائم اور کورٹ کی بیٹ کور کرنے والے رپورٹرز کے لئے انکی بیٹ سے متعلقہ مختلف ماہرین کے ساتھ ملکر سیمینار کا اہتمام کرنا چاہئیے سینئر نائب صدر بلال شیخ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کسی دوسری تنظیم یا گروپ سے بالا تر ہوکر اکرا کے ممبران کی ویلفیئر کے لئے عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔ فنانس سیکرٹری احسان بخاری نے تجویز پیش کی کہ تنظیم کے مالی معاملات چلانے کے لئے فنڈز جنریٹ کرنے کی اشد ضرورت ہے تمام ممبران ماہانہ کی بنیاد پر تنظیم کے لئے ڈونیشن دے سکتے ہیں اس کے لئے ہمیں مختلف سرکاری اداروں کے اشتراک سے فنڈ ریزنگ کرنی چاہئیے ۔سر پرست اعلی میاں شاہد نے کہا کہ تنظیم کے لئے ایک الگ آفس کی اشد ضرورت ہے جس کے لئے وہ اپنی خدمات دینے کو تیار ہیں۔ اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات شمس نیازی ۔ سینئر جوائنٹ سیکرٹری رانا عدنان۔ ممبر گورننگ باڈی شیراز حسین۔عاطف بٹ ۔شہزاد بخاری۔ راجہ بشارت۔ ندیم سیال اور مدثر حسین نے بھی اظہار خیال۔کیا اور اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر طے کیا گیا کہ اب آئیندہ میٹنگ پریس کلب میں رکھی جائے گی۔ عثمان پراچہ۔ خالد عباسی۔ طاہر نیاز طیب سیف ۔نجیب ملک اور حسیب ملک نے بوجہ دفتری مصروفیات ٹیلی فون پر اپنی حاضری کو یقینی بناتے ہوئے تمام فیصلوں کی توثیق کی ۔جبکہ اکرا کے اجلاس میں جاوید بھاگٹ کے بھائی کی مغفرت کے لئے دعا کی گئی اس کے علاوہ ہمارے سینئر ساتھی شمیم انور اور فہیم زبیر عباسی کی مغفرت کے لئے بھی دعا کی گئی ۔