عام انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان آج سے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا آغاز کرے گا۔
الیکشن کمیشن آج پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے وفد سے ملاقات کرے گا، الیکشن کمیشن نے دونوں سیاسی جماعتوں کو ملاقات کیلئے دعوت نامے بھجوا دیئے ہیں۔
پی ٹی آئی 2 بجے جبکہ جے یو آئی کا وفد 3 بجے الیکشن کمیشن سے مشاورت کرے گا، الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان کو مشاورت کیلئے خط لکھا تھا۔
سیاسی جماعتوں سے انتخابات کے شیڈول اور تاریخ سے متعلق مشاورت کی جائے گی، الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں سے آئندہ الیکشن کے روڈ میپ پر بھی مشاورت کرے گا۔
الیکشن کمیشن 25 اگست کو شہبازشریف اور 29 اگست کو آصف زرداری سے مشاورت کا دعوت نامہ دے چکا ہے