پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سوئیڈن میں قرآن کی بے حرمتی کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
مذمتی قرارداد وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے پیش کی۔
قرارداد کے متن میں تحریر کیا گیا کہ یہ ایوان سوئیڈن میں قرآن کریم کی بےحرمتی کے واقعے کی مذمت کرتا ہے۔ سوئیڈن حکومت واقعے میں ملوث شخص کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ یقین دہانی کروائی جائے کہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہیں ہوں گے۔
اس میں کہا گیا کہ اسلاموفوبیا پر مبنی واقعات دوسرے مذاہب کے خلاف واقعات کی طرح ڈیل کیے جائیں۔
قرارداد کے متن میں تحریر کیا گیا کہ ایوان مقدس شعائر، کتابوں، شخصیات کی توہین کی مذمت کرتا ہے، ایوان اسلاموفوبیا کے خلاف کام کرنے کےلیے مؤثر پالیسی بنائے جانے کی حمایت کرتا ہے۔