LOADING

Type to search

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) پی ٹی آئی رہنما اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بغیر واپس روانہ

Share this to the Social Media

راولپنڈی(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماوں کواڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی، جس کے بعد چئیرمین بیرسٹر گوہرعلی خان سمیت دیگر 6 رہنما ملاقات کیے بغیر واپس روانہ ہوگئے۔

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے بیرسٹر گوہرعلی خان، جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا، علی محمد خان، سردار لطیف کھوسہ، رف حسن اور فردوس شمیم نقوی جیل پہنچے اور جیل انتظامیہ سے اجازت طلب کی۔جیل انتظامیہ نے موقف اپنایا کہ ملاقات کا دن نہیں ہے اور نہ ہی اسپیشل ملاقات کے حوالے سے احکامات موصول ہوئے ہیں۔

بیرسٹر گوہرعلی خان کا کہنا تھا کہ ملاقات کا بھی ایک طریقہ کار ہوتا ہے، آج ملاقات کا معمول کا دن نہیں تھا لیکن ہم کوشش کر رہے تھے کہ ملاقات ہو جائے، اگر ملاقات ہو جاتی تو ہم مختلف باتوں پر تبادلہ خیال کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ 24 نومبر کا احتجاج ملتوی نہیں ہوا، احتجاج ملتوی ہونے والی بات نہیں لیکن کئی چیزیں تھیں جن کے لیے ہم ملاقات کرنے آئے تھے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *