،میٹنگ میں ایس ایس پیز، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز نے شرکت کی، سی پی اونے تمام تھانوں کی کارکردگی کا فرداً فرداً جائز ہ لیا اورافسران کو ہدایات دیں،منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میں بھی ہر تھانے کی کارکردگی کا خصوصی جائزہ لیاگیا،سی پی اوسیدخالدہمدانی نے کہاکہ جرائم کی بیخ کنی کے لیے آپ کی کوشش پہلے سے بہترہیں جس کو مزید بہتر کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں،گزشتہ چند ہفتوں میں جرائم کی شرح میں کمی آئی ہے جسے ہم سب نے ملکر مزید کم کرناہے، منشیا ت کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز تسلی بخش ہے،تاہم ابھی بہت کا م باقی ہے،منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن پر شہریوں کی جانب سے اچھا فیڈ بیک موصول ہوا ہے،ہمار ا عزم ہے کہ راولپنڈی سے منشیات کے ناسور کا خاتمہ کیاجائے گا، تھانوں کی صفائی،شہریوں کو بہتر ماحول اورسروس ڈیلیوری کی فراہمی پر فوکس کریں،منشیات کے خلاف02ہفتے کے دوران بڑے منشیات فروشوں سمیت345ملزمان کو گرفتار کیاگیا،ملزمان سے ساڑھے 07 من سے زائد چرس اور1000لیٹر سے زائد شراب برآمد کی،ایس ایچ او صدر بیرونی جمال نواز کو منشیات فروشوں کے خلاف بہتر کارکردگی پر تعریفی سند اورانعام کا اعلان کیا۔