LOADING

Type to search

جہلم(بگ ڈیجٹ) یوکے میں مبینہ طور پر قتل ہونے والی 13 سالہ لڑکی سارہ شریف کے مبینہ قتل کیس میں اہم پیش رفت

Share this to the Social Media

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی نگرانی میں جہلم پولیس نے متعلقہ خاندان کے پانچ بچوں1. حنا شریف بعمر 06 سال ، 2. محمد احسان شریف بعمر 04 سال ، 3.نعمان شریف بعمر 12 سال ،4. بسمہ شریف بعمر 06 سال اور5. اذلان شریف بعمر 01 سال کو سیشن کورٹ جہلم میں پیش کیا گیا،بحکم جناب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحب جہلم پانچوں بچوں کو جناب علاقہ مجسٹریٹ صاحب کی عدالت میں پیش کیا گیا، معزز عدالت نے بچوں کو چائلڈ بیورو پروٹیکشن کے حوالے کرنے کے احکامات صادر فرمائے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جہلم پولیس بچوں کی حفاظت اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *