LOADING

Type to search

لااہور( بگ ڈیجٹ)نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب کے 15 ہسپتالوں میں ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

Share this to the Social Media

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب کے 15 ہسپتالوں میں ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
مرحلہ وار پروگرام کے تحت لاہورمیں جناح، چلڈرن، میو، سروسز او رجنرل ہسپتال میں ایچ آئی ایم ایس کا نفاذ کیا جائیگا
ڈیرہ غازی خان،فیصل آباد، راولپنڈی،گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور اوررحیم یار خان کے ہسپتالوں میں بھی ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم نافذ کیاجائیگا
لاہور16جولائی:نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیر اعلی آفس میں ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے نفاذ سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پنجاب کے 15 ہسپتالوں میں ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ مرحلہ وار پروگرام کے تحت ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم رائج کیاجائے گا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایچ ایم آئی ایس کے نفاذ کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔لاہورمیں جناح، چلڈرن، میو، سروسز او رجنرل ہسپتال میں ایچ آئی ایم ایس کا نفاذ کیا جائے گا۔ ڈیرہ غازی خان،فیصل آباد، راولپنڈی،گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور اوررحیم یار خان کے ہسپتالوں میں بھی ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم نافذ کیاجائے گا۔ ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا نفاذ مریض کی رجسٹریشن سے لیکر، اوپی ڈی، پتھالوجی، ریڈیالوجی اور فارمیسی میں کیا جائیگا۔ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے مریض کے ٹیسٹ، تشخیص اورادویات کا ریکارڈ سنٹرلائزڈ سسٹم پر اپ لوڈ ہو گا۔سنٹرل الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ سسٹم کے ذریعے سرکاری ہسپتالوں میں مریض کا ڈیٹا میسر ہوگا۔ایچ ایم آئی ایس سے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی کارکردگی کی مانیٹرنگ بھی ممکن ہوگی۔بریفنگ میں بتایاگیاکہ انفارمیشن سسٹم سے مریض کو بہتر او رتیز ترین علاج کی سہولت میسر ہوگی۔ صوبائی وزیر ڈاکٹر جاوید اکرم، سیکرٹری صحت، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،سیکرٹری اطلاعات، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈنے ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *