LOADING

Type to search

اسلام آباد : اسرائیل پاکستان کے خاتمے کے ہدف پر کام کر رہا ہے، مولانافضل الرحمان

Share this to the Social Media

حکومتی اتحاد (پی ڈی ایم )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل پاکستان کے خاتمے کے ہدف پر کام کر رہا ہے جب کہ دوسری جانب اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایک جانب اسرائیل پاکستان کے خاتمے کے ہدف پر کام کر رہا ہے جب کہ دوسری جانب اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں کی ہو رہی ہیں۔ اسرائیل نے اقوام متحدہ میں پاکستان میں تشدد اور گرفتاریوں پر بات کی اور اس فورم پر پی ٹی آئی کی زبان بولی ہے۔
فضل الرحمان نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے 3 سال حکومت کرنے والا پلانٹڈ تھا جس کو پاکستان کے خاتمے کے لیے لایا گیا تھا لیکن یہ ملک کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے، ہم اس کی حفاظت کے لیے کافی ہیں۔ لوگوں کے سامنے امریکا مردہ باد اور کاغذ پر دستخط تو زندہ باد، ہم نے اس کا جنازہ نکال دیا ہے تو دفن بھی ہم ہی کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کے ادارے انسانی حقوق کی پامالی کے سوا کچھ نہیں کرتے۔ اسرائیل فلسطین پر ناجائز قابض ہے لیکن اقوام متحدہ کا کردار افسوسناک ہے۔ اقوام متحدہ کی ایک قرارداد پر ہمارا اپنا قانون کمزور پڑ جاتا ہے۔ افغانستان میں شکست کے بعد بھی ہم امریکا سے مرعوب ہیں۔
پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے پسماندہ ممالک کو یرغمال بنا رہے ہیں، ہم تہذیب کی بقا کے ساتھ سیاسی اور اقتصادی جنگ بھی لڑ رہے ہیں، حرمین شریفین ہمارے لیے مقدس مقام ہے، مغرب کی نظریں حرمین شریفین پر ہیں لیکن امت مسلمہ حرمین شریفین کی حفاظت یقینی بنائے گی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *