رحیم یارخان محسن رحیم یارخان چوہدری محمدمنیرکی صدرڈسٹرکٹ پریس کلب قیصر غفورچوہدری کی رہائش گاہ آمد، ان کے والدچوہدری عبدالغفورکی وفات پراظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش کے لیے دعائے مغفرت کی، اس موقع پرمعروف صنعتکارحاجی محمد ابراہیم، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب میاں محمدشوکت، سابق صدورعاصم صدیق، چوہدری جاویداقبال، راؤنعمان اسلم، مخدوم غلام عباس سمیت ممبران ڈسٹرکٹ پریس کلب، قاری ظفراقبال شریف، میاں انس ظفر، چوہدری شفیق الرحمٰن، پروفیسرانوارلحق، چوہدری طاہرمحمود، چوہدری بلال جمشید، اورمرحوم کے عزیزواقارب موجودتھے۔ چوہدری محمدمنیرنے تعزیتی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ہر جاندارکوموت کاذائقہ چکھناہے اوریہ حقیقت ہرایک کے لیے طے شدہ ہے انسان کی کامیابی کا اصل رازنیک اعمال میں پنہاں ہے جودنیاوآخرت دونوں میں اس کے کام آتے ہیں انہوں نے مرحوم چوہدری عبد الغفورکی شخصیت پرروشنی ڈالی اوران کی سیاسی اورسماجی خدمات کوسراہتے ہوئے کہا کہ چوہدری عبد الغفورمرحوم نے اپنے علاقے کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کیا چوہدری عبد الغفور اپنی زندگی میں نہ صرف ایک کامیاب انسان تھے بلکہ انہوں نے اپنی خدمات کے ذریعے علاقے کے عوام کی فلاح و بہبود میں بھی نمایاں حصہ لیاانہوں نے قیصر غفور چوہدری سمیت مرحوم کے تمام لواحقین کو صبر و جمیل کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی رضا پر راضی رہنا ایک مومن کی سب سے بڑی پہچان ہے، حاجی محمد ابراہیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری عبد الغفور کی وفات علاقے کے لیے ایک عظیم نقصان ہے اور ان کی کمی کبھی پوری نہیں ہو سکے گی چوہدری عبد الغفورمرحوم کی شخصیت اس بات کا عملی نمونہ ہے کہ انسان کو دوسروں کی بھلائی کے لیے کام کرتے رہنا چاہیے ان کی وفات سے علاقے میں جو خلاء پیدا ہوا ہے اس کا بھرنا مشکل ہے لیکن ان کے اہل خانہ، دوست احباب اور علاقے کے لوگوں کے دلوں میں ان کی یادیں اور محبت ہمیشہ قائم رہیں گی انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں صبر و ہمت عطا فرمائے اور انہیں اپنے والد کی خدمات کو جاری رکھنے کا حوصلہ دے۔